Live Updates

دنیا یونیپولر سے ملٹی پولر کی طرف جارہی ہے

خطے کی صورتحال کسی بھی وقت خراب ہوسکتی ہے،ڈاکٹر اے جی انصاری

جمعہ 11 جولائی 2025 22:36

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ دنیا یونیپولر سے ملٹی پولر کی طرف جارہی ہے۔خطے کی صورتحال کسی بھی وقت خراب ہوسکتی ہے،سرمائیداری گلوبل ولیج تباہی ہے۔ملکی معیشت قرض دینے والے اداروں کے کنٹرول میں ہے، عوام بدامنی، بھوک اور بیروزگاری میں مبتلا اور ہمارے معدنیات اور قدرتی وسیلوں کی لوٹ مار جاری ہے ان خیالات کا انہوں نے جے یو آئی تعلقہ جیکب آباد کی مجلس عمومی کے اجلاس تعلقہ امیر مولانا عبدالجبار رند کی صدارت میں منعقد مدرسے قاسم العلوم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر تعلقہ جنرل سیکریٹری مولانا نصر اللہ گھنیو،مفتی عبدالشکور کوسو،عبدالقادر چنا،درمحمدڈول،انجینئرحماداللہ انصاری،مولانا عابد ابڑو،چاکر خان جکھرانی،مولانا مولا بخش اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر انصاری نے مزید کہا کہ عالمی سرمائی دارانہ نظام اور ملک کا فرسودہ نظام ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جس سے ملک کے حقیقی روح رواں مزدور،کسان اور محنت کش مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نجکاری سے کارپوریٹ فارمنگ، قدرتی وسائل،زمینوں پر قبضے، بدامنی،مہنگائی،عوام دشمن بجٹ،ریاستی تشدد، جبری گمشدگیوں سمیت ماحولیات کو بہی بخشا نہیں گیا اس لئے نظام کی تبدیلی کے لیے عملی جدوجہد کی ضرورت ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات