فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر کے بیگ سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

جمعہ 11 جولائی 2025 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) اینٹی نارکوٹکس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر کے بیگ سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے ملزم کو تحویل میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے دانش نامی مسافر کے بیگ سے منشیات 1.378 کلو گرام برآمد کرلی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس حکام نے ملزم کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی۔ قصور کے رہائشی منشیات سمگلر دانش نے اپنے بیگ کی تہہ میں منشیات چھپا رکھی تھی۔اینٹی نارکوٹس حکام کی جانب سے تلاشی لینے پر بیگ سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو 378 گرام سفید آئس برآمد کر لی گئی۔ملزم دانش کو تحویل میں لیکر شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :