لودھراں،دو خواتین 12 سال کی لڑکی کو اغوا کر کے لے گئیں، مقدمہ درج

جمعہ 11 جولائی 2025 20:45

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)لودھراں میں 12 سال کی لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق بچی کے والد نے اپنے بیان میں بتایاکہ گھر آنے والی 2 نامعلوم خواتین نے بیوی کی غیر موجودگی میں 12 سال کی بیٹی کو اغواء کیا۔

(جاری ہے)

مغوی لڑکی کے والد کے مطابق کار سوار 2 خواتین سمیت 4 نامعلوم افراد بیٹی کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔