3"ستھرا پنجاب پروگرام" کے تحت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی عملی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی کے مؤثر اور جامع پروگرامز کا انعقاد بھی کر رہی ہے

جمعہ 11 جولائی 2025 21:45

[ حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر "ستھرا پنجاب پروگرام" کے تحت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کے عملی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی کے مؤثر اور جامع پروگرامز کا انعقاد کر رہی ہے۔سی ای او رانا ساجد صفدر کی ہدایات پر کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم ضلع اٹک نے تحصیل حسن ابدال میں شہراوربازار مساجد میں نماز جمعہ کے موقع پر شہریوں تاجروں کو ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کر نے کی آگاہی مہم اور(RWMC) "ستھرا پنجاب پروگرام" کیاغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر انہیں بتایاکہ ہرمکتہ فکرکے عوام کی زمہ دار ی بنتی ہے کہ وہ اپنے شہر گلی، محلے اور گھروں میں صفائی کا پیغام عام کریں۔

(جاری ہے)

پانی کو کھلا نہ رکھیں مچھرماراسپرے کریں۔ RWMC کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر اورصفاء ستھرائی مہم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود بھی صفاء ستھرائی کا خیال رکھیں اور دوسروں کو بھی صفاء کی اہمیت سے روشناس کرائیں۔

ہرگز کھلی جگہوں، گلیوں یا نالیوں میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں مخصوص ویسٹ کنٹینرز میں ڈالیں یا گھروں کے باہر مخصوص پوائنٹس پرجمع کریں۔ صفائی سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں (RWMC)ہیلپ لائن 1139،موبائل ایپ یا سوشل میڈیا پیجز پر فوری رابطہ کریں۔یہ اجتماعی کوششیں ہی ہمیں اپنے ضلع کو ایک صاف، سرسبز اور زیرو ویسٹ سٹی بنانے کے خواب کی تعبیر تک پہنچا سکتی ہیں۔ ۱آئیں! ہم سب مل کربحیثیت ذمہ دار شہری اس مشن کا حصہ بنیں۔اور (RWMC) کے ساتھ تعاون میں عملی کردار ادا کریں۔