
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کی زیرصدارت اجلاس
جمعہ 11 جولائی 2025 22:20
(جاری ہے)
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان، وزارت اطلاعات و نشریات، وزارت آئی ٹی، اگنائٹ اور سٹارٹ اپ نظام سے وابستہ نمائندگان نے شرکت کی۔
دو نمایاں پاکستانی سٹارٹ اپس کنکٹ ہئیر اورڈیف ٹاک نے اپنے جدید پلیٹ فارمز پیش کئے جن میں حقیقی وقت میں اشاروں کی زبان کی ترجمانی، مصنوعی ذہانت پر مبنی رابطہ کاری کے آلات اور آف لائن پبلک الرٹ سروسز شامل تھیں۔یہ اجلاس نیشنل پالیسی بورڈ کی جانب سے 2022 کے “Access to Media (Deaf) Persons Act” کے تحت حال ہی میں تشکیل دی گئی ذیلی کمیٹی برائے آئی ٹی کے تحت منعقد ہوا۔ اس کمیٹی کی صدارت بھی وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کر رہی ہیں اور اس کا مقصد اشاروں کی زبان پر مبنی مصنوعی ذہانت پریکٹسز کا جائزہ لینا اور پبلک میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے قابل رسائی ٹیکنالوجی کی سفارش کرنا ہے۔اجلاس کے دوران سیکرٹری وزارتِ اطلاعات و نشریات نے تجویز دی کہ پی ٹی وی پر ایک پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ایک روزانہ خبرنامہ کا انتخاب کیا جائے جس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی اشاروں کی زبان کی ترجمانی کی جائے۔ اگنائٹ نے اس مرحلہ وار نقطہ نظر کی حمایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی پر اعتماد بڑھانے کے لیے قابل پیمائش نتائج پر توجہ دی جائے۔فیصلہ کیا گیا کہ Hear Connect اور Deaf Tawk وزارت آئی ٹی کے تعاون مشترکہ طور پرایک ثبوت تصور(Proof of Concept) تیارکریں گے ،اگنائٹ یہ بھی دیکھے گا کہ آیا انکیوبیشن سینٹرز کے ذریعہ ایک قومی انوویشن چیلنج شروع کیا جا سکتا ہے تاکہ مزید ٹیکنالوجی پر مبنی حل سامنے آ سکیں۔وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے سٹارٹ اپس کی کاوشوں کو سراہا اور حکومت کی شمولیتی ڈیجیٹل تبدیلی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ معذور افراد کے لیے رسائی بہتر بنانے کی خاطر مصنوعی ذہانت اور وائس کمانڈ فیچرز سے لیس ایک جامع ’’سپر ایپ‘‘ تیار کی جائے۔ اجلاس باہمی وزارتی تعاون کے فروغ اور قومی میڈیا و عوامی خدمات میں ڈیجیٹل شمولیت کے لیے قابل توسیع، جدید آلات کی حمایت پر اتفاق رائے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔مزید قومی خبریں
-
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 4 ارب روپے پی ڈی ایم اے کو جاری
-
تربیلا ڈیم 100 فیصد، منگلاڈیم 91 فیصد بھر گیا
-
ماڈل حمیرا اصغر کی موت کی حتمی میڈیکل رپورٹ میں ہوش اڑادینے والے انکشافات
-
کرپٹو کرنسی کی زیادہ تر ڈیلنگ ہنڈی اور حوالے کے ذریعے ہونے کا انکشاف
-
ندیوں میں انے والے بارش کے پانی میں آبادیوں کو متاثر کیا ہے،ثروت اعجازقادری
-
حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر قطر میں حماس قیادت پر اسرائیلی حملے کیخلاف کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہرے
-
وزیراعلی سندھ کی کراچی میں حالیہ بارش سے 4 اموات کی تصدیق
-
بلاول بھٹو زرداری کی سردار امیر بخش بھٹو سے ملاقات،ان کے والد اور سابق وزیراعلی سندھ مرحوم ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر تعزیت کی
-
خیبرپختونخوا حکومت نے فیکٹری مزدوروں کی ماہانہ اجرت کم از کم 40 ہزارروپے مقرر کر دی
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،غیرقانونی طورپر سفر کرنے والے 56ملزمان گرفتار
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل سے پشاور میں نو تعینات امریکی قونصل جنرل تھومس ایکرٹ کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا نے سپیکر صوبائی اسمبلی کی دعوت پر خیبر پختونخوا اسمبلی کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.