امریکا اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا تاکہ وہ انہیں یوکرین کو فراہم کر سکیں ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ہفتہ 12 جولائی 2025 10:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک یورپ میں اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا تاکہ وہ انہیں یوکرین کو فراہم کر سکیں ۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ ہم نیٹو کو ہتھیار بھیج رہے ہیں اور وہ ان کی 100 فیصد قیمت ادا کر کے انہیں یوکرین کو فراہم کرتا ہے ۔

ادھر،سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ یوکرین کو درکار کچھ امریکی ہتھیار پہلے ہی یورپ میں نیٹو اتحادیوں کے پاس موجود ہیں جو اسے منتقل کیے جا سکتے ہیں اور یورپی ممالک امریکا سے ان کے متبادل خرید لیں گے، یہ اقدام مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو فوجی امداد بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔