تین ہفتوں کے لیے یہودیوں کے ایام سوگ کا آغازآج سے ہوگا

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:39

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء) یہودی مذہب میں 13 جولائی بروز اتوار سے سوگ کے ایام کا آغاز ہو رہا ہے، مذہبی لحاظ سے ہر سال یہودی 3 ہفتوں کیلئے سوگ مناتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق غم کے ایام کا آغاز یہودی مذہبی کیلنڈر کے چوتھے ماہ تموز کی 17 تاریخ سے ہوتا ہے اور پانچویں مہینے آب کی 9 تاریخ کو سوگ ختم کیا جاتا ہے۔یہودی سوگ کے دنوں کا آغاز روزے سے کرتے ہیں اور غمگین دنوں کا اختتام بھی روزے پر ہی ہوتا ہے اور ان غم کے دنوں کا عروج 9 آب کو ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :