سانگلہ ہل، ڈی پی او ننکانہ کی ہدائت پر ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف آپریشن جاری

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:58

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس کی ہدائت پر ٹریفک پولیس کی طرف سے کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف جاری آپریشن کے دوران روزانہ کی بنیاد پر بیسوں موٹر سائیکلز تھانہ سٹی میں بند کردئیے، ٹریفک پولیس کی طرف سے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل کسی بھی صورت میں نہ چلانے دیں، کم عمر بچے حادثات کی وجہ بنتے ہیں، وہ اپنی اور دوسروں کی جان کو شدید خطرے میں ڈال دیتے ہیں، والدین اپنے بچوں کی حفاظت کیلئے اور دوسرے لوگوں کی حفاظت کیلئے ہرگز موٹر سائیکل نہ د یں اور انہیں سختی سے منع کریں۔

متعلقہ عنوان :