ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ایبٹ آباد کے تعاون سے جیل احاطہ اور رہائشی کالونی میں انسداد ڈینگی مچھر سپرے کیا گیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:59

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ایبٹ آباد کے تعاون سے جیل کے احاطہ اور رہائشی کالونی میں انسداد ڈینگی مچھر سپرے کیا گیا۔ اس فعال اقدام کا مقصد ڈینگی بخار اور دیگر بیماریوں کے پھیلائو کو روکنا ہے، سپرے کے ذریعہ قیدیوں اور عملہ دونوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ سپرے کا مقصد جیل اور رہائشی کالونیوں میں ڈینگی کی افزائش پر قابو پانے کیلئے مچھروں کی افزائش گاہوں کو ختم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او عملہ نے مختلف جگہوں پر کھڑے پانی کو بھی مٹی ڈال کر ختم کیا۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ قیدی بیماری کی صورت میں جیل کے ڈاکٹر عملہ سے فوری مشورہ کریں، ہائیڈریٹ رہیں اور آرام کریں۔ انہوں نے جیل انتظامیہ کو سفارش کی کہ جیل کے احاطہ میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنائیں تاکہ ڈینگی کی افزائش کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ قبل ازیں قیدیوں اور عملہ کے شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے نادرا وین نے جیل کا دورہ کیا اور شناختی کارڈ و متعلق قیدیوں کے مسائل موقع پر حل کئے۔