راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 5 اشتہاری گرفتار

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) راولپنڈی پولیس نے مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب 5 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا، کارروائیاں وارث خان اور واہ کینٹ پولیس کی جانب سے کی گئیں۔ ہفتہ کو ترجمان پولیس کے مطابق وارث خان پولیس نے ڈکیتی اور دھوکہ دہی کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان سال 2023 اور 2024 سے پولیس کو مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب واہ کینٹ پولیس نے چوری کے مقدمے میں مطلوب 3 اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ یہ اشتہاری بھی سال 2024 سے پولیس کو مطلوب تھے۔ راولپنڈی پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام جدید ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ان افراد کی گرفتاری کو ممکن بنایا۔ ڈویژنل ایس پیز نے اپنے بیان میں کہا کہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کار قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکیں گے، پولیس کی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :