راولپنڈی پولیس کی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں ، 4 ملزمان گرفتار

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان پولیس کے مطابق بنی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 40 لیٹر شراب برآمد کی جبکہ رتہ امرال پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے کر اس سے 15 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

دوسری جانب ٹیکسلا پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ شراب نوشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی، ایسے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :