Live Updates

سرگودھا،شہر اورگردو نواح میں تیز آندھی کیساتھ بارش ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)سرگودھا شہر اورگردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ وقفہ وقفہ سے تیز اور ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل بندش سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات شدید آندھی کے ساتھ وقفہ وقفہ سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے موسم خوشگوار اور علاقہ میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :