شیخوپورہ ،علاقہ مانانوالہ میں سسرالیوں نے 6 ماہ کی حاملہ کو بدترین تشدد کرکے قتل کردیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:37

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) شیخوپورہ کے علاقہ مانانوالہ میں سسرالیوں نے 6 ماہ کی حاملہ کو بدترین تشدد کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق محنت کش اختر کی بیٹی اقراء جس کی شادی 7 ماہ قبل زوہیب ولد ثمر سے ہوئی تھی کو شوہر زوہیب سسر ثمر ولد شریف شبیر ولد شریف اور ساس عزیزہ بی بی نے ڈنڈوں سوٹوں اور اینٹوں سے بدترین تشددکا نشانہ بنایا اور فون کرکے اقراء کے والدین کوبتلایا کہ ان کی بیٹی کی طبعیت خراب ہے جس پر اقراء کا باپ اختر اور ماں نصرت بی بی بیٹی کے گھر پہنچ گئے جہاں پر تمام ملزمان اقراء کو مار پیٹ رہے تھے ،منت سماجت کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے حالت خراب ہونے پر انہیں جنرل ہسپتال ریفر کردیا جہاں پر سخت زخمی خاتون زندگی موت کی کشمکش میں رہنے کے بعدجاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے باپ اختر ولد بشیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم زوہیب کوگرفتار کر لیا ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :