لاہور میں سوا دو ارب روپے کی لاگت سے نیلا گنبد زیرزمین پارکنگ پلازہ بنانے کی منظوری

تین منزلہ پارکنگ پلازہ اسٹیٹ آف دی آرٹ بنے گا ، خودکار پارکنگ مینجمنٹ سسٹم نافذ ہوگا

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء) لاہور میں پارکنگ مسائل کے حل کے لئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، پنجاب حکومت نے نیلا گنبد زیر زمین پارکنگ پلازہ کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق 3منزلہ زیرزمین پارکنگ پلازے ی تعمیر پر 2ارب 24 کروڑ سے زائد لاگت آئے گی ،16کنال اراضی پر زیر زمین 3زیریں منزلوں پر پارکنگ پلازہ بنانے کے لئے پارک کی اراضی لی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پارکنگ پلازے میں374گاڑیاں ، 790موٹرسائکلیں پارک ہوں گی۔پارکنگ پلازہ اسٹیٹ آف دی آرٹ بنے گا ، خودکار پارکنگ مینجمنٹ سسٹم نافذ ہوگا۔پارکنگ پلازہ ٹیپا تعمیر کرے گا ،لینڈاسکیپنگ والڈسٹی کری گی ، منصوبے میں نیلاگنبدبحالی بھی شامل ہے۔پی اینڈ ڈی کے پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کے پلان کو منظوری ملی،پارکنگ پلازہ بننے سے نیلا گنبد، نیو انار کلی اور اطراف کے کاروباری افراد کو بڑا ریلیف ملے گا۔پارکنگ پلازہ بننے سے سڑکوں پرپارک ہونے والی گاڑیاں ،موٹرسائیکلوں کاخاتمہ بھی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :