رائو عبیدالرحمن نے قصور میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزپنجاب فوڈ اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:39

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمدعاصم جاوید کی ہدایات پر نئے تعینات ہونے والے رائو عبیدالرحمن نے قصور میںنڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزپنجاب فوڈ اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

چارج سنبھالنے کے بعد رائو عبیدالرحمن نے پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور کے ملازمین کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کی جس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تمام ونگز شامل تھے۔

تمام ونگز نے کام کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز قصور کو تفصیلی بریف کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے قصور کی عوام کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کی۔اس سے قبل رائو عبید الرحمن گوجرانوالہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشنز کے فرائض سرانجام دیرہے تھے۔

متعلقہ عنوان :