نیپا، صفورہ ہائیڈرنٹس کے تمام افسران، عملہ معطل

ہفتہ 12 جولائی 2025 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء) شہر قائد میں غیر قانونی اوقات میں پانی بھرنے پر نیپا اور صفورہ ہائیڈرنٹس کے تمام افسران اور عملے کو معطل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے گزشتہ شام نیپا اور صفورہ ہائیڈرنٹس پر چھاپے مارے، دونوں ہائیڈرنٹس پر غیر قانونی طور پر بندش کے اوقات میں پانی بھرا جا رہا تھا۔

واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ نیپا اور صفورہ ہائیڈرنٹس کے تمام افسران اور عملے کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے، میئر کراچی کے چھاپوں کے بعد دونوں ہائیڈرنٹس کے 14 ملازمین کو معطل کیا گیا۔

(جاری ہے)

واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق نیپا ہائیڈرنٹ سے 4 ملازمین وزیر، دانیال، عبداللہ، اور سیموئیل کو معطل کیا گیا ہے، جب کہ صفورہ ہائیڈرنٹ کے 10 ملازمین کو معطل کیا گیا، جن میں سعد، فرحان، اظفر، نصیر، فیصل، شہاب، فصاحت، جبران، فیصل احمد، شاہباز خان شامل ہیں۔

معطل ملازمین کے خلاف چارج شیٹ اور الزامات پر مکمل انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے، نیز معطل ملازمین کو فوری طور پر واٹر کارپوریشن ایچ آر ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ شہریوں کے پانی پر ناجائز قبضہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے، پانی چوری پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

متعلقہ عنوان :