مغربی بنگال،بی جے پی رہنماکا بنگالی عوام کو جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ

ہفتہ 12 جولائی 2025 17:13

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور بی جے پی کے ریاستی صدر سویندو ادھیکاری نے بنگالی عوام کومقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیکر ایک نیا تنازعہ کھڑاکردیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سویندو ادھیکاری نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں پر زوردیاکہ وہ مسلم اکثریتی علاقوں میں نہ جائیں۔

(جاری ہے)

اگر آپ جموں و کشمیر جانا چاہتے ہیں تو جموں جائیں، ورنہ اتراکھنڈ، ہماچل پردیش یا اڑیسہ چلے جائیں۔ یہاں سفر کرنے کیلئے بہت سی جگہیں ہیں۔بی جے پی لیڈر کے بیان کی بڑے پیمانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ ترنمول کانگریس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کاایک سوچا سمجھا اور شرمناک عمل ہے۔بیان میں کہاگیا کہ یہ وہی بی جے پی ہے جو آئین سے ''سیکولر''کا لفظ نکالناچاہتی ہے۔ ایسے بیانات کی بھارت میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہم بی جے پی کو بھارتیوں کے درمیان موجودپلوں کو آگ نہیں لگانے دیں گے۔