ہیلپ لائن 15 پر جھوٹی کال کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا شخص گرفتار

ہفتہ 12 جولائی 2025 17:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) رتہ امرال پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر جھوٹی کال کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ ہفتہ کو ترجمان پولیس کے مطابق زیر حراست شخص نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ چار مسلح افراد نے اسے گن پوائنٹ پر روک کر رقم، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی رتہ امرال پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور واقعے کی تحقیقات شروع کی ۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ اصل میں ڈکیتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ کالر کے بھائی نے کمیٹی کی رقم 2 لاکھ 60 ہزار روپے اور موٹر سائیکل اپنی دکان میں چھپا دی تھی اور بعد ازاں جھوٹی واردات کا ڈرامہ رچا کر بھائی سے 15 پر کال کروائی گئی۔ پولیس نے بوگس کال کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 شہریوں کی فوری مدد کے لیے ہے، اس کا غلط استعمال ایک سنگین جرم ہے جس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :