یونیورسٹی آف لیہ میں طلبا و طالبات کو تعلیم کےلئے جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،وائس چانسلر

ہفتہ 12 جولائی 2025 17:40

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) یونیورسٹی آف لیہ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر نے جدید لائبریری کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر لیہ یونیورسٹی ڈاکٹر زبیر ابوبکر کا کہنا تھا کہ مین کیمپس میں جدید کمپیوٹر لیبز کے ساتھ بہترین لائبریری قائم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لیہ میں طلبا و طالبات کو تعلیم کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،یونیورسٹی آف لیہ کو بہترین سے بہترین جامعہ بنانے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لارہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :