مرغبانی کے حوالے سے ایک ہفتے پر مشتمل مفت تربیتی کورس کا 14 جولائی سے آغاز ہوگا

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی میں مرغبانی کے حوالے سے ایک ہفتے پر مشتمل مفت تربیتی کورس کا آغاز 14 جولائی سے ہو رہا ہے جو 18 جولائی تک جاری رہے گا۔ کورس کے اوقات کار روزانہ صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔ کورس میں شرکت کے خواہشمند خواتین و حضرات 14 جولائی تک ادارے سے درخواست فارم حاصل کر کے اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کورس کی کوئی فیس نہیں رکھی گئی جبکہ کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے شرکاء کو سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔ سینئر ریسرچ آفیسر شعبہ توسیع کے مطابق یہ کورس مرغیوں کی نشونما، دیکھ بھال، بیماریوں کی روک تھام اور مرغبانی سے متعلق دیگر بنیادی و عملی معلومات فراہم کرتا ہے جو اس صنعت سے وابستہ افراد کے لیے نہایت مفید ثابت ہو گا۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ اس تربیتی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور مرغبانی کے شعبے کو ترقی دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :