Live Updates

موجودہ بحران کاسامنے کرنے کیلئے ہمیں بطورقوم اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سید نوید قمر

پیر 1 ستمبر 2025 20:48

موجودہ بحران کاسامنے کرنے کیلئے ہمیں بطورقوم اپنا کردار ادا کرنا  ہوگا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمرنے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے جامع پالیسیاں مرتب کرنا وقت کی ضرورت ہے،موجودہ بحران کاسامنے کرنے کیلئے ہمیں بطور قوم اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، اس میں وزیراعظم کو قوم کی رہنمائی کرنا ہوگی۔پیرکوقومی اسمبلی میں ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پربحث میں حصہ لیتے ہوئے سید نوید قمر نے کہاکہ پوری دنیامیں موسمیاتی تبدیلیاں آرہی ہیں، سرکاری طور پر بتایا گیاہے کہ آنے والے سال میں مون سون کی شدت 22فیصدزیادہ ہوگی، ان حالات کے تناظرمیں ہمیں جامع پالیسیاں مرتب کرنا ہوں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ جنگلات اوردرختوں کی کٹائی سے پورے ملک کونقصان ہورہاہے، درجہ حرارت میں اضافہ سے گلیشیئرز مسلسل پگھل رہے ہیں اوریہ سلسلہ جاری ہے، اس کے بعد ہمارے دریابھی خشک ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت کوکمزوراوربے بس نہیں ہونا چاہئے، حکومتوں کوانفورسمنٹ کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، جنگلات کی کٹائی کو روکنے اورپانی کے سہل نکاس کیلئے اقدامات ضروری ہے، یہ صوبائی حکومتوں کاکام ہے تاہم وفاقی حکومت اس میں رابطہ کاری کرسکتی ہے، 2010اور 2022کے سیلابوں سے ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے،وزارت ماحولیاتی تبدیلی، ایری گیشن اور ریونیوڈیپارٹمنٹ کواپنی متعلقہ ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ اس بحران میں ہمیں بطورقوم اپناکرداراداکرنا ہوگا اور اس میں وزیراعظم کو قوم کی رہنمائی کرنا ہوگی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات