ساہیوال، دو نوجوان لڑکیوں کی جبر اآبروریزی ، سو شل میڈیا پر ویڈیو وائر ل کر کے بھتہ لینے والے 3 ملزمان گرفتار

پیر 1 ستمبر 2025 20:42

ساہیوال، دو نوجوان لڑکیوں کی جبر اآبروریزی ، سو شل میڈیا پر ویڈیو ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)دو نوجوان لڑکیوں کی جبر اآبروریزی ،شادی شدہ تین بچوں کی ماں کو ڈیڑھ سال تک محبو س رکھ کر جبرا زیادتی کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تین ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 4 چار ایل میں ایک محنت کش بشیر احمد کی 25 سالہ بیٹی ا قصی ٰبشیر کو ورغلا کر دھوکہ سے زبردستی بابر ماچھی نے ابر وریزی کی اور اسلحہ کے زور پربرہنہ ویڈیو بنا کر 30 ہزار روپے بھتہ لے لیا اور مزید بھتہ نہ دینے پر برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ۔

چک 96 نو ایل میں ایک بیوہ عورت بھراواں کی نوجوان بیٹی نصرت کے گھر داخل ہو کر سرمد خان بلوچ نے نا معلوم دوست کے ہمراہ زبردستی زنا ء کر کے فرار ہو گئے ۔چک 100 نو ایل میں تین بچوں کی ماں کرن فضیلت کودھوکہ سے بلا کر کر فیصل بلوچ زمیندار ہمراہ لے گیا اور ڈیڑھ سال تک محبوس رکھ کر زبردستی زناء کرتا رہا ۔پولیس ہڑپہ، یوسف والا اور ڈیرہ رحیم نے بشیر احمد، بھراواں اور کرن فضیلت کی مدعیت میں تین مقدمات 376 509, 292, 337, ایل ٹو, ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور تین ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔