ایم ایس سول ہسپتال مچھ سے پریس کلب مچھ کے وفد کی ملاقات

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:59

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) ایم ایس سول ہسپتال مچھ سے پریس کلب مچھ کیوفد کی ملاقات۔ ایم ایس کا طبی سہولیات سے متعلق صحافیوں کو بریفنگ ۔صحافیوں کاماہر اور سینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں جاری شہریوں کے علاج ومعالجے پر اطمینان کا اظہار ۔ایم ایس سے ہسپتال میں مزید طبی سہولیات کی بہتری کی امید ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شہید خلیل احمد سمالانی پریس کلب کی ایک وفد نے سول ہسپتال مچھ کے ایم ایس مشتاق احمد ان کے آفس میں ملاقات کی وفد میں پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عمران سمالانی نائب صدر ظفر کرد شامل تھے جبکہ اسموقع پر مچھ بولان کے سینئر معروف ماہر امراض ڈاکٹر شاہد احمد پیرامیڈیکل کے طالب حسین تالپور دیدار احمد مقبول تالپور سماجی شخصیت محمد اقبال کرد بھی موجودتھے ایم ایس سول ہسپتال مچھ مشتاق احمد نے صحافیوں کو ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق آگاہی دی اور کہا کہ کم وسائل میں رہتے ہوئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر شہریوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں انھوں نے کہاکہ اسٹاف اور ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بناکر تمام شعبہ جات کی ازخود روزانہ معائنہ کرتا ہوں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چوبیس گھنٹے اسٹاف کینگرانی کی جاتی ہے غیر حاضرغفلت اور لاپروائی کی کوئی گنجائش نہیں ایسے اسٹاف کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی انھوں نے کہا کہ سول ہسپتال مچھ ضلع کا واحد طبی ادارہ ہے جہاں بولان قومی شاہراہ پر حادثات مائنز حادثات اور علاقے میں ہونے والی واقعات کی زخمیوں کا طبی انحصار اسی پر ہے اس کے علاوہ مچھ شہر کی اپنی آبادی کاواحد طبی مرکز ہے علاقے کے اعتبار سے ہمارے ساتھ ادویات کا کوٹہ و اسٹاف عملہ کافی کم ہے درپیش مسائل سے متعلق بالا آفیسران کو آگاہ بھی کردیا ہے انھوں نے کہا کہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈزمکمل فعال اور اسٹاف چوبیس گھنٹے متحرک ہے شہریوں کو چائیے کہ وہ ہسپتال انتظامیہ کیساتھ تعاون کرے حادثات اور دیگر صورتحال میں ہسپتال کے اندر رش لگانے سے گریز کریکیونکہ ان کی رش کیوجہ ڈاکٹرز اسٹاف کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے ان کو چائیے کہ وہ ڈاکٹرز و اسٹاف کو کام کرنے دے کیونکہ انسانی جان کا کوئی نعبدل نہیں انھوں نے کہاکہ ہمارا پیشہ عوام کی بلاتفریق خدمت ہے اس کا اجر اللہ پاک دیتا ہے اور ہم خدمت کو عبادت سمجھ کر انجام دے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ مچھ کے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے شخصیات کو دعوت دیتا ہوں کہ ہسپتال کی مزید بہتری کیلئے اپنے تجاویز سے آگاہ کرے انھوں نے کہاکہ ہسپتال کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں آخر میں پریس کلب مچھ کے عہدیداران نے ہسپتال میں جاری تسلی بخش طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :