مہنگائی کا طوفان روزمرہ کی اشیائ لوگوں کو مہنگے داموں مل رہی ہیں

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:09

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) کمالیہ میں مہنگائی کا طوفان روزمرہ کی اشیائ لوگوں کو مہنگے داموں مل رہی ہیں بازار میں پھل فروش دکاندار سبزی فروش دوکاندار منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں گورنمنٹ کی مقرر کر ریٹ لیٹس کے مطابق کوئی بھی چیز فروخت نہیں کر رہے اگر ان کو کہا جائے تو وہ مختلف بہانوں سے جواب دیتے ہیں اور گورنمنٹ کے مقرر کردہ ریٹ پر کوئی بھی چیزنہیں دیتے اپنے ہی ریٹ مقرر کر رکھے ہیں پھل اور سبزیاں عوام کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں غریب عوام کا جینا محال ہو چکا ہے اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔

(جاری ہے)

عوامی سروے کے مطابق پٹرول کی قیمتیں بھی بڑھنے سے مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے اور پٹرول پمپ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کمالیہ میں جتنے بھی پٹرول پمپ ہیں ان کے پیمانے درست نہیں ہیں عوام نے شکایت کی ہے کہ ان کو پیمانے کے مطابق پٹرول نہیں مل رہا عوام کا پر زور مطالبہ ہے حکومت سے کہ وہ ان تمام چیزوں پر گہری نظر رکھے اور مقرر کردہ افسر ان کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔