نرخنامے پر مکمل عملدرآمد، گرانفروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ سرگرم

کسی کو بھی عوامی مفاد کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) ضلعی انتظامیہ لاہور، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر شہر بھر میں گرانفروشی کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی غرض سے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

آلو، پیاز، ٹماٹر، لیموں، آم اور سیب سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں جاری شدہ نرخنامے کے مطابق برقرار رکھنے کے لیے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کو سرکاری نرخ پر اشیاء کی دستیابی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ڈی سی لاہور نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی بروقت اور مؤثر حکمت عملی کی بدولت شہر میں مہنگائی کے خلاف عملی اقدامات نمایاں ہو رہے ہیں، جن کا مقصد عام شہری کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ قانون سب کے لیے برابر ہے، اور کسی کو بھی عوامی مفاد کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :