پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر اومیمہ سہیل نے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے دوران اپنی سالگرہ منائی

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر اومیمہ سہیل نے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے دوران اپنی سالگرہ منائی جہاں انہوں نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر ٹیم کی کھلاڑیوں، مینجمنٹ اسٹاف اور کوچنگ ٹیم نے اومیمہ سہیل کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سکلز اینڈ فٹنس کیمپ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے اومیمہ سہیل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ٹیم مینیجر حنا منور، ہیڈ کوچ محمد وسیم، باؤلنگ کوچز جیند خان اور طاہر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فزیو تحریم سنبل، فیلڈنگ کوچ عبدالسعد، سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ محمد رمضان سلاچی اور انالسٹ محمد ولید نے بھی اومیمہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ اومیمہ سہیل اب تک 40 ون ڈے اور 55 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ اومیمہ سہیل نے اس موقع پر کہا کہ ٹریننگ کیمپ کے دوران ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ سالگرہ منانے کا اپنا ہی لطف ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ کے خلاف سیریز جیت کر قوم کو خوشیاں دیں گے۔