رتہ امرال پولیس کی کارروائی،ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا شخص گرفتار

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)رتہ امرال پولیس کی ایک کارروائی کے دوران ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص نے 15 پر کال کروائی کہ 4 مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر مجھ سے رقم،موبائل اور موٹر سائیکل چھین لیا ہے،واقعہ کی اطلاع پر رتہ امرال پولیس فوری موقع پر پہنچی، تحقیقات پر یہ بات سامنے آئی کہ کالر کے بھائی نے کمیٹی کی رقم 2 لاکھ 60 ہزار اور موٹر سائیکل اپنی دکان میں چھپا دیا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچا کر اپنے بھائی سے 15 پر کال کروائی، رتہ امرال پولیس نے 15 پر بوگس کال کرانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے، غلط استعمال پر قانونی کاروائی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :