جمعیت نوجوانان فورم تحصیل صوابی کا تعارفی اجلاس ، کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:00

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)جمعیت نوجوانان فورم تحصیل صوابی کا پہلا تعارفی اجلاس تحصیل صوابی کے کنوینر اویس علی شاہ کی صدارت میں ہوا،جس میں صوبائی فنانس سیکرٹری و ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی نور الاسلام خان، ضلعی ترجمان انجینئر قیصر شاہ،امیر تحصیل صوابی مولانا عبدالصمد، ڈیجیٹل میڈیا سیل تحصیل صوابی کے کوارڈنیٹر احسان اللہ جمعیت اور ضلعی معاون کنوینئر شاہ زید خان کے علاوہ تحصیل صوابی کے تمام معاونین نے شرکت کی ، اس موقع پر تمام شرکا نے یہ عزم کیا کہ جمعیت نوجوانان فورم تحصیل صوابی کو مزید منظم اور فعال بنائیں گے ،اور جلد تمام یونین کونسلوں کا دورہ کریں گے، اجلاس میں تحصیل صوابی میں جلد ایک عظیم الشان کنونشن کیانعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :