6 ماہ کے دوران 6075 موٹر سائیکلیں چوری

1 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء) رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران صوبائی دارالحکومت میں301 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں، جبکہ 6075 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 86 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹائون ڈویژن موٹر سائیکل چھیننے کی 60 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن موٹر سائیکل چھیننے کے 58 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کینٹ ڈویژن سے 56، اقبال ٹائون ڈویژن سے 22 موٹر سائیکلیں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں، سول لائنز ڈویژن میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کے 19 مقدمات درج ہوئے۔ پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 1255 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن موٹر سائیکل چوری کی 1196 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹائون ڈویژن موٹر سائیکل چوری کے 1170 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ سٹی ڈویژن سے 1060، اقبال ٹائون ڈویژن سے 756 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، سول لائنز ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران موٹر سائیکل چوری کے 638 مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :