فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان شعبہ خواتین کی جانب سے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 12 جولائی 2025 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی برسی کے موقع پر ایم کیو ایم پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام متحرمہ فاطمہ جناح کی حیات پر مبنی خواتین کے حوالے سے جدوجہد کو اجاگر کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا گیا جس میں ان کے طرز زندگی کو خواتین نے تقاریر کے ذریعے بیان کیا برنس روڈ ٹاؤن کی شعبہ خواتین کی نمائندگی صائمہ ندیم نے کی اور محترمہ فاطمہ جناح کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی اور نمایاں پوزیشن حاصل کی اس موقعہ پر مرکزی رہنما نسرین جلیل ، کشور زہرا ، خوش بخت شجاعت شعبہ خواتین کی انچارج مریم،جوائنٹ سمیرا ، عابدہ سلطانہ اور شگفتہ بھی موجود تھیں۔