نادرا نے شہر قائد کے شہریوں کیلئے نئے سینٹر میں خدمات کا آغاز کر دیا

رجسٹریشن سینٹر میں ضلع جنوبی کے شہریوں کیلئے شناختی دستاویزات کی تمام خدمات تک رسائی اب زیادہ آسان ہو جائے گی

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)نے شہر قائد کے شہریوں کیلیے نئے سینٹر میں خدمات کا آغاز کر دیا۔نادرا نے کراچی ضلع جنوبی کے شہریوں کی بھرپور سہولت کیلیے ایم اے جناح روڈ پر کانڈا والہ بلڈنگ کی چوتھی منزل پر نئے رجسٹریشن سینٹر میں خدمات کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن سینٹر میں ضلع جنوبی کے شہریوں کیلیے شناختی دستاویزات کی تمام خدمات تک رسائی اب زیادہ آسان ہو جائے گی، جدید سہولیات سے آراستہ مرکز میں تمام خدمات ایک چھت تلے دستیاب ہوں گی۔

رجسٹریشن سینٹر میں صبح 8:30 سے شام 4:30 بجے تک شہریوں کو خدمات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہی گی۔ مرکز میںکمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ،ب فارم،فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ،ازدواجی حیثیت کی تبدیلی،شناختی دستاویزات کی منسوخی بوجہ فوتگی اور نادرا کی دیگر خدمات شامل ہیں