ضلعی انتظامیہ کی ڈینگی کے خاتمے کیلئے شہر بھر میں مہم جاری ہے،ترجمان

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی مہم کو بھرپور طریقے سے جاری رکھتے ہوئے فیلڈ ٹیموں کو متحرک کر دیا ہے۔ شہر بھر میں ٹیمیں ڈینگی لاروا کی چیکنگ میں مصروف ہیں اور جہاں بھی لاروا برآمد ہوتا ہے اسے فوری طور پر تلف کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ڈی سی لاہور نے ہدایت دی ہے کہ متاثرہ گھر کے ساتھ ساتھ کم از کم 10 اطراف کے گھروں میں سپرے کو لازمی بنایا جائے تاکہ وائرس کے پھیلا کو روکا جا سکے۔

تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ ورکرز کے ہمراہ مقررہ اہداف کے حصول کیلئے سرگرم ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ باہمی تعاون سے موثر کارروائیاں کی جائیں، تاکہ شہر کو ڈینگی سے مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔ موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے قبرستانوں سمیت تمام حساس مقامات پر چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ ڈی سی لاہور نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ گزشتہ سال کی کامیابی کو دہراتے ہوئے رواں برس بھی لاہور کو ڈینگی سے شکست دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :