سابق وزیراعظم کے سابق پریس سیکرٹری رائے ریاض حسین کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) سابق وزیراعظم کے سابق پریس سیکرٹری رائے ریاض حسین کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ نمازِ جنازہ ہفتہ کو ڈی ایچ اے میں ادا کی گئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، سینئر صحافیوں، سرکاری افسران، سیاسی و سماجی رہنماؤں، دوست احباب اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں وزراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی ، سابق سیکرٹری انفارمیشن اشفاق گوندل اور چوہدری رشید احمد ، صبامحسن ، سابق سیکرٹری جاوید ملک ، سابق سیکرٹری کیپٹن خالد سلطان ، سابق ایم ڈی پی ٹی وی ارشد ملک ، سینئر جرنلسٹ رہنما حاجی نواز رضا اور پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ، ایڈیٹر ممتاز طارق بٹ ، طارق سمیر ، عامر الیاس رانا ، سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ ، سابق چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور ، سینئر جرنلسٹس، سماجی رہنماؤں ، سینئر بیوروکریٹس اور دیگر نے شرکت کی ۔

مرحومہ کی وفات پر صحافتی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے رائے ریاض حسین سے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔