ز*حکومت پرنٹ میڈیا کے اشتہارات کی BPPRA پر منتقلی مستردکرے،بی این پی مستونگ

:بلوچستان کے زمینی حقائق کے برعکس فیصلوں کے کبھی بھی نتائج حوصلہ افزاء نہیں آتے ،وفد کی ایکشن کمیٹی سے اظہار یکجہتی جدوجہد کا محور بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کی بقاء ہے جس سے کسی صورت دستبردارننہیںنہونگے،ایکشن کمیٹی

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:15

{ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے علامتی احتجاجی کیمپ میں بی این پی مستونگ کے مرکزی رہنما میر عبداللہ جان مینگل سابق مرکزی کمیٹی رکن،حاجی محمد نذر ابابکی،ضلع مستونگ کے سابق صدر ناصر جان ابابکی نے اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی۔ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی عبدالغفار لانگو نے بی این پی کے وفد کو حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کی کوششوں اور اخباری صنعت کو درپیش مسائل پر تفصیلی آگاہ کیا۔

اس موقع پر بی این پی کے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایسی قانون سازی سے گریز کرنا چاہئے جس سے روزگار فراہم کرنے کرنیوالی صنعت متاثر ہو، ایسے اقدامات کے منفی نتائج مرتب ہونگے جس سے بلوچستان کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے زمینی حقائق کے برعکس فیصلوں کے کبھی بھی نتائج حوصلہ افزاء نہیں آتے تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی بزور طاقت فیصلے لاگو کرنے کی کوشش کی گئی تو نتائج تباہ کن ہوتے ہیں۔

بی این پی مستونگ کے وفد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اشتہارات کی BPPRA پر منتقلی مسترد کی جائے۔دریں اثناء ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ 71 ویں روز بھی جاری رہا۔علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے۔احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہناتھا کہ جدوجہد کا محور بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کی بقاء ہے جس سے کسی صورت دستبردارننہیںنہونگے۔

متعلقہ عنوان :