وزارت توانائی نے بجلی کے اوقات کار میں نظر ثانی کے بارے میں گردش کرنےوالی رپورٹس کو بے بنیاداور گمراہ کن قرار دے دیا

اتوار 13 جولائی 2025 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے بجلی کے اوقات کار میں نظر ثانی کے بارے میں گردش کرنے والے دعوئوں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ موجودہ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوآفیشل ایکس پر ایک پوسٹ میں وزارت پاورڈویژن نے واضح کیا کہ صبح کے اوقات کو پِک ٹائم بریکٹ میں شامل کرنے کی رپورٹس مکمل طور پر غلط ہیں اور ایسی گردش کرنے والی معلومات کو "جعلی خبروں اور قابل عمل غلط معلومات" قرار دیا گیا، اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

حکام نے عوام پر زور دیا کہ وہ درست معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر بھروسہ کریں اور خبردار کیا کہ اس طرح کے جھوٹ کے پھیلاؤ سے کنفیوژن پھیل سکتی ہے اور اس سے متعلقہ قانونی دفعات کے تحت نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :