برطانیہ فلسطینی ریاست تسلیم کرے، ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ

برطانوی حکومت اقوام متحدہ کے ذریعے غزہ میں امداد کی فراہمی کی حمایت کرے،وزیرخارجہ کوخط

اتوار 13 جولائی 2025 11:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نے حکومت سے فلسطینی ریاست کو فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔لیبر پارٹی کے 60 ارکان پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

خط میں مطالبہ کیا کہ برطانوی حکومت دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھتے ہوئے فوری طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم کرے۔ارکان نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ برطانوی حکومت اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کے ذریعے غزہ میں امداد کی فراہمی کی حمایت کرے۔