وزارت قانون و انصاف اور اٹارنی جنرل آفس میں انٹرن/ایسوسی ایٹ وکلاء کی تعیناتی کے لیے سکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد

اتوار 13 جولائی 2025 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) وزارت قانون و انصاف کی جانب سے انٹرن/ایسوسی ایٹ وکلاء کی تعیناتی کے لیے سکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ،ٹیسٹ کمیونٹی سینٹر سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وزارتِ قانون و انصاف کے مطابق ٹیسٹ میں ملک بھر سے قانون کے فارغ التحصیل نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس ٹیسٹ کا مقصد نوجوان قانونی اذہان کو وزارت قانون و انصاف اور اٹارنی جنرل آفس کے ساتھ کام کر کے عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔یہ اقدام وفاقی حکومت اور وزارت قانون و انصاف کی ان وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد قانونی اور عدالتی نظام میں نوجوانوں کی شرکت کو فروغ دینا اور مستقبل کے لیے تربیت یافتہ قانونی ماہرین کی ایک مستند فہرست تیار کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :