کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری

اتوار 13 جولائی 2025 14:45

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)سعودی عرب کے سرکاری چینل نے مسجد الحرام سے ایک روح پرور ویڈیو نشر کی ہے جس میں متعدد معتمرین کو کعبہ شریف کی دیواروں کے قریب اعتکاف کی حالت میں دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ پرسکون ماحول میں ہاتھ اٹھائے دعا اور گریہ و زاری میں مصروف نظر آتے ہیں۔ویڈیو میں مطاف کے حصے میں مسلسل صفائی کے انتظامات بھی دکھائے گئے ہیں، جہاں متعلقہ ٹیمیں باقاعدگی سے فرش اور دیگر سطحوں کو جراثیم سے پاک کر رہی ہیں۔ یہ اقدامات زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اختیار کیے گئے احتیاطی تدابیر کا حصہ ہیں۔