کمشنر سرگودھا کا موضع ڈھنگیانہ کا دورہ، دریا سندھ کے زمینی کٹاؤ کے مقام کا معائنہ

اتوار 13 جولائی 2025 14:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ کے ہمراہ میانوالی کی تحصیل پپلاں کے موضع ڈھنگیانہ کا دورہ کیا اور دریاٹ سندھ میں زمینی کٹاؤ سے متاثرہ مقام کا تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر نے مقامی آبادی سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور کٹاؤ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ دریا کے زمینی کٹاؤ کی روک تھام کے لیے ہرممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ موضع ڈھنگیانہ میں زمینی کٹاوکی روک تھام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور کٹاؤ کی صورتحال کی باقاعدہ مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساریہ حیدر خان، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال، ایس ای انہار سرگودہا یاسر منیر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :