کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لیہ کی بڑی کاروائی،لادی گینگ سے مل کر وارداتیں کرنے والا بین الاضلاعی ڈکیت ہلاک

اتوار 13 جولائی 2025 15:40

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ CCD لیہ کی بڑی کاروائی،لادی گینگ سے مل کر وارداتیں کرنے والا بین الاضلاعی ڈکیت ہلاک،سی سی ڈی زرائع کے مطابق بدنام زمانہ اور متعدد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی ڈاکو افضل گرمانی سکنہ کوٹ سلطان پولیس مقابلہ میں اپنے ھی ساتھی ڈکیٹوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا،پولیس کے مطابق افضل گرمانی لیہ ، کوٹ ادو اور ڈیرہ غازیخان کے علاقوں میں ڈکیتی راھزنی اور دوران واردات معصوم لوگوں کو فائر مار کر زخمی کرنے جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا،سی سی ڈی لیہ نے خطرناک گینگ کے دیگر ساتھیوں اور مقامی سہولت کاروں کی گرفتاری کےلئے رات گئے وسیع پیمانے پر چھاپے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

\378