حکومت پنجاب مری میں منظم اور معیاری سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اقدامات اور جدید سیاحتی منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے، سیکرٹری سیاحت

اتوار 13 جولائی 2025 15:40

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) سیکرٹری سیاحت حکومت پنجاب راجہ جہانگیر انور نے مری کا دورہ کیا اور سیاحوں کی دی جانیوالی سہولیات، سیاحتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مری میں منظم اور معیاری سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اقدامات اور جدید سیاحتی منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مری میں سیاحوں کی سہولت، ٹریفک کے انتظامات اور ذمہ دارانہ سیاحت کا نظام متارف کروایا جائے گا۔

سیکرٹری سیاحت نے ڈپٹی کمشنر مری سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور انتظامیہ کے ہمراہ بھوربن، شوالہ، مسیاڑی و دیگر مقامات کا دورہ کیا۔ مری کے معروف ہوٹلز کے معائنہ اور ملاقاتوں کے دوران انھوں نے پرائیویٹ اور پبلک سیکٹرز کے تعاون سے سیاحتی ترقی اور اسکے دور رس نتائج پر روشنی ڈالی۔