فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کا اندرون شہر مختلف آئسکریم فیکٹریوں کا تفصیلی معائنہ،کئی کو جرمانے اور نوٹسز جاری

اتوار 13 جولائی 2025 15:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کا اندرون شہر مختلف آئسکریم فیکٹریوں کا تفصیلی معائنہ۔آئسکریم کی تیاری میں استعمال ہونے والے مختلف فلیورز، رنگ،خام مال سمیت صفائی ستھرائی کی جانچ کی گئی۔ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات سمیت آئسکریم میں استعمال ہونے والے ناقص خام مال پر فیکٹری مالکان کو جرمانے و اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

یاد رہے ناقص خام مال سے تیار ہونے والی آئسکریم انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔غیر رجسٹرڈ اور مضر صحت آئسکریم کے استعمال سے بچے گلے اور چیسٹ انفیکشن کا شکار ہوتے ہیں۔ان میں شامل صنعتی رنگ اور کیمیکلز نظام ہضم کو متاثر کر سکتے ہیں۔کارروائی فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 اور پیور فوڈ ریگولیشن 2019 کے تحت کی گئی۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ عوام کھانے پینے کی اشیاء خریدتے وقت ان کی پیکنگ، اجزاء اور رجسٹریشن کا خاص خیال رکھیں۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابرار احمد میر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کسی کو بھی انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو معیاری، محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔غیر رجسٹرڈ اور مضر صحت اشیاء کا کاروبار فوڈ اتھارٹی ایکٹ کیخلاف ہے۔جس کیخلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت بلا تفریق کارروائیاں تسلسل سے جاری ہیں۔غیر رجسٹرڈ،ناقص صفائی ستھرائی اورحفظان صحت کے اصولوں کیخلاف کاروبار کرنے والے فوڈ بزنس آپریٹرز کیخلاف عوام فوڈ اتھارٹی کے دئیے گئے نمبر 1280پر اطلاع دیں۔بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :