سب انسپکٹر محمد یونس بٹ ایس ایچ او تھانہ پولیس پنجگراں تعینات باقاعدہ چارج سنبھال لیا

اتوار 13 جولائی 2025 15:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء) محکمہ پولیس آزاد کشمیر کے فعال دیانت دار فرض شناس سب انسپکٹر محمد یونس بٹ ایس ایچ او تھانہ پولیس پنجگراں تعینات باقاعدہ چارج سنبھال لیا گزشتہ روز تھانہ پولیس پنجگراں آمد پر سٹاف اور عمائدین علاقہ نے شاندار استقبال کیا اور پھولوں کے ہار ڈال کر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یونس بٹ نے کہا کہ علاقے میں جرائم کا مکمل خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔مقامی لوگوں کے تعاون کے بغیر پولیس کچھ نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ تھانہ پولیس پنجگراں کی حدود میں جرائم کنٹرول میں ہے۔جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔آئی جی پولیس،ڈی آئی جی پولیس ریجن اور ایس ایس پی مظفرآباد کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے پولیس موثر کارروائیاں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :