ٹنڈومحمدخان ، جرائم سمیت منشیات کا خاتمہ میرا مشن ہے، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان

اتوار 13 جولائی 2025 16:00

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) ٹنڈومحمدخان میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی حسیب جاوید سومار میمن (PSP) نے بطور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان کی کمانڈ سنبھال لی، ایس ایس پی آفیس ٹنڈومحمدخان پہنچنے پر پولیس افسران و اہلکاروں نے پرتپاک استقبال کیا گیا، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ،کی ایس ایس پی نے آفیس ورکنگ کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف برانچز سے ان کے کام کے متعلق دریافت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دفتری اوقات کی پابندی کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیے جائیں، ڈسیپلین قائم رکھنے سمیت میرٹ کو یقینی بنانے پر زور دیا، محکمے اور پولیس یونیفارم کی عزت و وقار کو بحال رکھنے کیلئے ٹیم ورک کے تحت کام کرنے کی ہدایت کی ، بعد ازاں مختلف سیکشنز اور برانچوں کا معائنہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :