جیکب آباد ، شہری دو موٹر سائیکلوں سے محروم، نامعلوم چوروں نے دوکان کا صفایا کردیا

اتوار 13 جولائی 2025 16:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)جیکب آباد میں شہری دو موٹر سائیکلوں سے محروم، نامعلوم چوروں نے دوکان کا صفایا کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے ستیش کمارسے موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے، علاوہ ازیں گڑہی خیرو میں نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان محمد قابل جمالی سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تو مزاحمت کرنے پر ملزمان نے نوجوان کو زخمی کردیا اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے، واقعہ کے خلاف جمالی برادری نے لوگوں نے گڑہی خیرو شہداد کوٹ روڈ پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا اور مطالبہ کیا کہ امن و امان بحال کیا جائے، دریں اثناء گڑہی خیرو کے جمالی محلہ میں نامعلوم چور نثار احمد جمالی کے کریانہ کی دکان کا شٹر توڑ کر تمام سامان چوری کرکے فرار ہوگئے، متاثرہ دکاندار نے مطالبہ کیا کہ چوری کیا گیا سامان واپس کرایا جائے۔