پیپلزپارٹی کا ملکی سیاست میں مزید متحرک ہونے کا فیصلہ، پنجاب اور کے پی میں پارٹی کو از سر نو فعال کیا جائے گا

اتوار 13 جولائی 2025 18:15

پیپلزپارٹی کا ملکی سیاست میں مزید متحرک ہونے کا فیصلہ، پنجاب اور کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2025ء) پیپلزپارٹی کا ملکی سیاست میں مزید متحرک ہونے کا فیصلہ، پنجاب اور کے میں پیپلزپارٹی کو از سر نو فعال کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق صدر مملکت جلد لاہور کا دورہ کریں گے، صدر مملکت کے دورہ جنوبی پنجاب کا بھی امکان ہے، پی پی سیاسی رہنماوں کی پارٹی میں شمولیت کیلئے رابطے تیز کرے گی، پیپلزپارٹی پنجاب، کے پی میں سیاسی رہنماؤں سے رابطے کرے گی، پی پی قیادت نے سیاسی رابطوں کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیئے،جنوبی پنجاب میں سیاسی رابطوں کا ٹاسک مخدوم احمد محمود کو دیا گیا ہے، زرائع کے مطابق وسطی پنجاب میں راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، ندیم چن کو ٹاسک ملا ہے،صدر پیپلزپارٹی کے پی محمد علی شاہ باچا کو رابطوں کی ذمہ داری ملی ہے، پیپلزپارٹی کے خیبرپختونخوا میں سیاسی شخصیات سے رابطے جاری ہیں،پنجاب، خیبرپختونخوا سے جلد پیپلزپارٹی میں نئی شمولیت کا امکان ہے۔