سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری (آج)سے کیسز کی سماعت کریگی، کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کے بینچز 14 سے 18 جولائی تک مجموعی طور پر 111 کیسز کی سماعت کریں گے

اتوار 13 جولائی 2025 18:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)کوئٹہ میں سپریم کورٹ رجسٹری (آج)پیر سے کیسز کی سماعت کرے گی، سپریم کورٹ کے بینچز 14 سے 18 جولائی تک مجموعی طور پر 111 کیسز کی سماعت کریں گے۔کوئٹہ میں سپریم کورٹ رجسٹری میں پیر سے کیسز کی سماعت ہو گی جس کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کوئٹہ رجسٹری میں سماعت کرے گا، 3 رکنی بینچ میں شامل دیگر ججز میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 16 جولائی تک 60 کیسز کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

17 جولائی کو سپریم کورٹ کے 2 بینچز کوئٹہ رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریں گے۔بینچ نمبر 1 چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کیسز کی سماعت کرے گا جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے ساتھ جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ نمبر 2 کوئٹہ رجسٹری میں کیسز کی سماعت کرے گا۔18جولائی کو سپریم کورٹ کا ایک 3 رکنی بینچ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کیسز کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد شامل ہوں گے۔سپریم کورٹ کے بینچز 14 سے 18 جولائی تک مجموعی طور پر 111 کیسز کی سماعت کریں گے۔