فیصل آباد،2 لڑکیوں پر فائرنگ کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

اتوار 13 جولائی 2025 18:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)فیصل آباد میں 2 لڑکیوں پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔گزشتہ رات ملزم کی فائرنگ سے ایک لڑکی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی تھی۔ایس پی سعید احمد کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے ڈی ٹائپ کالونی میں پیش آیا تھا، مقتولہ کے موبائل فون سے ملزم کا نمبر ٹریس کر کے آج لوکیشن معلوم ہونے پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی کے مطابق ملزم نے تعلق ختم کرنے پر ایک لڑکی پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی جبکہ ساتھی لڑکی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئی تھی۔مقتولہ مقامی ہوٹل کے فوڈ پوائنٹ پر کام کرتی تھی۔ گزشتہ رات اپنی ساتھی لڑکی کے ساتھ گھر واپس جارہی تھی کہ ملزم نے فائرنگ کردی اور اپنے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا تھا۔ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔