ٹھٹھہ کے سینئر صحافی حافظ مشتاق احمد میمن بگھاڑ موری کے قریب حادثے میں شدید زخمی زخمی صحافی کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا

اتوار 13 جولائی 2025 18:40

'ٹھٹھہ)آن لائن)ٹھٹھہ کے سینئر صحافی حافظ مشتاق احمد میمن اپنی زمینوں سے واپس موٹر سائیکل پر آرہے تھے کہ کتوں کو بچاتے ہوئے انکی موٹر سائیکل سلپ ہوگئی اور وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مکلی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں صحافیوں کی ایک بڑی تعداد پھنچ گئی زخمی صحافی کو مکلی سے تشویشناک حالت میں کراچی آغا خان منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے واضح رہے کہ ٹھٹھہ ضلع کے مختلف مقامات بگھاڑ موری 103 موری غلام اللہ مکلی ہیڈ کوارٹر ٹھٹھہ شہر جھمپیر اور دیگر علاقوں میں خطرناک کتوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے جسکی وجہ سے آئے دن حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

مرحوم صحافی کو مکلی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی پیر رحمانی، علمائ شعیہ تنظیموں کے رہنماؤں وکلائ شہریوں کے ساتھ صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔