صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی کاڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ویمن بزنس سینٹر خاران کا دورہ

اتوار 13 جولائی 2025 19:00

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کے ہمراہ ویمن بزنس سینٹر خاران کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بزنس سینٹر کے دکانوں اور عمارت کے دیگر حصوں کا معائنہ کیا جبکہ ادارے کہ طرف سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی ۔ صوبائی وزیر نے ویمن بازار میں الاٹ کی گئی تمام دکانوں کو جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت جاری کی، تاکہ خواتین کو مقامی سطح پر روزگار کے باعزت مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے ایسے مراکز اہم کردار ادا کرتے ہیں۔دورے کے دوران جب وزیر خزانہ و معدنیات جناب میر شعیب جان نوشیروانی نے ویمن ڈیولپمنٹ کی ایک عمارت کے چھت کی ناقص مرمت کا مشاہدہ کیا تو سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے احکامات جاری کیے کہ متعلقہ ٹھیکیدار فوری طور پر چھت کی سی پیچ، سیلنگ اور دیگر ضروری مرمت مکمل کرے۔ صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے اس موقع پر خالی آسامیوں کو فوری طور پر پُر کرنے اور بجلی کے نظام کی بحالی کی بھی یقین دہانی کرائی، تاکہ سینٹر کی مکمل فعالیت میں کوئی رکاوٹ نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :